واٹس ایپ کا ایپ میں اہم ترین فیچرز شامل کرنے کا اعلان

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

باہمی رابطے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ نے اہم ترین نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق یہ نئے فیچرز عالمی سطح پر تمام صارفین کی دسترس میں ہوں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمیونٹیز کے نام سے متعارف ایک فیچر متعارف کیا جا رہا ہے کس کے ذریعے مختلف چیٹ گروپس کو ایک بڑے سٹرکچر میں ترتیب دیا جا سکے گا۔

کمیونٹیز کے فیچر کے ذریعے مختلف چیٹ گروپس کو ایک چھتری تلے لایا جا سکے گا اور ان گروپس کے ایڈمن گروپس میں شامل ہزاروں صارفین کو پیغامات بھیج سکیں گے، یہ نیا فیچر سکولوں اور دفاتر وغیرہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

اس کے علاوہ گروپس میں زیادہ شرکاء پر مشتمل ویڈیو کالز اور چیٹ کے دوران پول کرانے کی سہولت بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ایک بہت اہم فیچر شامل کیا جا رہا ہے جس کے تحت گروپ کے شرکاء کی تعداد 256 تک محدود رہنے کے بجائے 1024 تک وسیع کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی حریف ایپس، جن میں ٹیلیگرام اور ڈسکورڈ شامل ہیں، پہلے ہی گروپس میں ہزاروں افراد کی شمولیت کی سہولت دے رہی ہیں۔

دیگر فیچرز میں 32 افراد کی بیک وقت ویڈیو کال کی سہولت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیٹ کے دوران پولز کا آپشن بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ دونوں فیچرز پہلے ہی فیس بک اور ٹویٹر میں مہیا کیے گئے ہیں لیکن واٹس ایپ کے صارفین اب تک اس سے محروم تھے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

گوگل، ٹک ٹاک پاکستان میں دفتر شروع کر رہے ہیں، وزیر آئی ٹی

آئی ٹی اور ٹیلی کام کے وزیر سید امین...

ایران: وسیع پیمانے پر ہنگاموں کے بعد واٹس ایپ، انسٹاگرام بند

پولیس کی زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے باعث ایران...