نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی ہے کہ جی ایچ کیو نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے لیے سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرری کے لیے 6 سینئر ترین جنرلز کے ناموں پر مشتمل سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی ہے۔

اس وقت 6 سینئر ترین جنرلز میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔

بعد ازاں وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بھی ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سمری وزارت دفاع سے  وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں سمری موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیردفاع خواجہ آصف سے منسوب بیان درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری تاحال وزیراعظم ہاؤس میں موصول نہیں ہوئی، اس حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سمری موصول ہونے پر اطلاع دے دی جائے گی۔

ایک روز قبل خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت دفاع کو نئے آرمی چیف کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگلے 3 روز میں تقرری کا رسمی اعلان کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ہم عمران خان کو دیکھ لیں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 26 نومبر تک نئے آرمی چیف کا اعلان ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی 26 نومبر کو راولپنڈی میں نئے انتخابات کی تاریخ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

seventeen − 4 =

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین

عمران خان کا صدر مملکت سے آئی ایس پی آر کے کام کا دائرہ متعین کرنے کی درخواست

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صدر پاکستان...

منقسم سیاست، مضطرب معاشرہ اور نئے آرمی چیف کی تقرری

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نومبر 2016 میں آرمی...