پاک سوزوکی کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان، بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ

پوسٹ شیئر کریں

رکنیت

مقبول

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پیداواری سرگرمیاں دو جنوری سے 6 جنوری کے درمیان بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پرزوں کی قلت کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے، گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکلوں کی پیداوار بھی اس دوران بند رہے گی۔

پاک سوزوکی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ پاکستان کے مرکزی بینک نے 20 مئی کو سی کے ڈی کٹس کی درآمد کے لیے پہلے منظوری لینے کا طریق کار جاری کیا جس کی وجہ سے ضروری پرزوں کی کلئیرنس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس سے قبل اسمبلرز اور فروخت کنندگان بھی گزشتہ کئی ماہ سے اپنا کام بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

پاک سوزوکی کے ترجمان شفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں کہ درآمدات پر پابندیاں کتنا عرصہ مزید جاری رہیں گی۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچرز کے سابق چئیرمین عبدالرحمان اعزاز نے ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگوں کی ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں، اگر پابندیاں برقرار رہیں تو مزید لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی فروخت کا کام 50 فیصد کم ہو چکا ہے، حکومت اس صنعت کو لگژری سمجھتے ہوئے درآمدات پر پابندی لگا رہی ہے۔

آٹوسیکٹر کے ایک ماہر مشہود علی خان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے درآمدات پر مزید پابندیاں متوقع ہیں، آنے والے کئی برس اس شعبے کے لیے بدتر ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

جاپانی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ

یاماہا موٹرز نے 4 جون سے مختلف موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

وائے بی 125 زی کی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 500 سے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ وائے بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار ہوگئی جبکہ وائے بی آر 125 کی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 500 سے بڑھ کر 3 لاکھ 36 ہزار ہوگئی۔

اسی طرح بی آر 125 جی (لال اور سیاہ رنگ کی بائیک) کی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 جی (گرے رنگ کی بائیک) کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 500 سے بڑھ کر 3 لاکھ 52 ہزار500 روپے ہوگئی ہے۔

پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے محمد صابر شیخ نے بتایا کہ رواں سال 3 جاپانی بائیک اسمبلرز نے روپے کی قدر میں کمی اور پرزوں کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -
مجاہد خٹک
مجاہد خٹکhttp://narratives.com.pk
مجاہد خٹک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں۔ وہ ڈیجیٹل میڈیا میں طویل تجربہ رکھتے ہیں۔

دیکھیں مزید
متعلقہ مضامین